امریکی افواج نے ایران کے 42 بحری جہاز تباہ، فضائیہ اور ٹیلی کمیونیکیشن نظام ناکارہ بنا دیا،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ  ایران پر حملوں میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جنگوں میں جانی نقصان ہوتا ہے، کوشش ہے کم سے کم جانی نقصان ہو، ایران پر جنگ ایک سروس ہے جو ہم نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کو فراہم کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں لاطینی امریکی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایران پر امریکی حملوں سے ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی بحریہ، فضائیہ اور مواصلاتی نظام کو بھاری ضرب لگی ہے۔

فلوریڈا میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکی افواج نے ایران کے 42 بحری جہاز تباہ کر دیے ہیں اور ملک کی فضائی طاقت اور ٹیلی کمیونی کیشن کے نظام کا بڑا حصہ ناکارہ بنا دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اس سے قبل امریکی حملوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ حملوں سے پہلے ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا تھا۔

انہوں نے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے ایران کی فوجی صلاحیت کو فیصلہ کن دھچکا پہنچا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  ایران پر حملوں میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جنگوں میں جانی نقصان ہوتا ہے، کوشش ہے کم سے کم جانی نقصان ہو۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر جنگ ایک سروس ہے جو ہم نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کو فراہم کر رہے ہیں جبکہ منشیات فروش گروپوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے نیا فوجی اتحاد بنا رہے ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران بری طرح شکست کھا رہا ہے، ایران نے اپنے پڑوسی ممالک سے معافی مانگ لی ہے اور وعدہ کیا ہےکہ وہ اب ان پر حملے نہیں کرے گا۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کی جانب سے یہ وعدہ صرف اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ امریکا اور اسرائیل کے مسلسل حملوں نے اسے مجبور کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرکے اس پر حکومت کرنا چاہتا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button