اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ایئرلائن کی جانب سے متاثرین کو 5 ارب 41 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نجی ایئر لائن طیارہ حادثے کے متاثرین کی فیملیز کو ادائیگیوں سے متعلق کیس سماعت ہوئی ، عدالت نے نجی ایئرلائن کی جانب سےمتاثرین کو 5ارب 41 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے نجی ایئرلائن کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا ۔ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اپریل تک جواب طلب کر لیا ، عدالت نے قرار دیا نجی ایئرلائن کے وکیل ہر سماعت پر پیش ہوں ورنہ حکم امتناع واپس لے لیا جائے گا ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نجی ایئر لائن کی 12 دسمبر 2022 کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی ۔ تیرہ دسمبر 2025 کو حادثے کے متاثرین کی فیملیز کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے نجی ائیرلائن کو 5 ارب 41 کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ۔ نجی ایئر لائن نے اس فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔



