تاریخی اضافہ: مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل بھی مہنگا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ کر دیا ہے۔

مٹی کےتیل کی قیمت میں تاریخی اضافہ  کیا گیاہے، مٹی کا تیل130روپے8پیسےفی لیٹرمہنگا   ہونے سے نئی قیمت318 روپے 81پیسےفی لیٹر ہوگئی۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 130 روپے 8 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 67 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 235 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بھی عائد ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر اس وقت 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ رات ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر کا تاریخی اضافہ کیا تھا، جس کے بعد اب دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔

اس فیصلے سے غریب اور متوسط طبقے پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button