دہرا کھیل نامنظور،پاکستان کا افغان طالبان کو الٹی میٹم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی عسکری قیادت نے افغان طالبان حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ اب مزید کوئی "دوہرا کھیل” نہیں چلے گا۔ جی ایچ کیو میں خیبر پختونخوا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سکیورٹی حکام نے دوٹوک موقف اپنایا کہ افغان طالبان یا تو ٹی ٹی پی (TTP) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی بند کریں، یا پاکستان انہیں اپنا دشمن تصور کرنے پر مجبور ہوگا۔ حکام نے خبردار کیا کہ افغان طالبان بھارت کی پراکسی بن کر وہی غلطی کر رہے ہیں جو ایران نے کی، اور یاد رہے کہ بھارت نے ایران کو بھی عین جنگ کے وقت اکیلا چھوڑ کر اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا تھا۔
حکام نے واضح کیا کہ ‘آپریشن غضب للحق کسی صورت رکے گا نہیں اور یہ دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ پاکستان نے کہا کہ وہ افغان رجیم کو تبدیل نہیں کرنا چاہتالیکن افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔پاکستان کو مطلوب دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ "اب ہم وہی زبان بولیں گے جو انہیں سمجھ آتی ہے”۔
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹامر نے بھی اعتراف کیا ہے کہ برطانیہ اب ایران کے خلاف جنگ میں ٹیکنیکلی شامل ہو چکا ہے اور اس نے اپنے فوجی اڈے امریکہ و اسرائیل کو استعمال کرنے کے لیے کھول دیے ہیں۔ برطانیہ نے خلیجی ممالک میں موجود اپنے ایک لاکھ چالیس ہزار شہریوں کو نکالنے کا ہنگامی منصوبہ بھی شروع کر دیا ہے۔




