گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کی نئی پالیسی تیاری کے آخری مرحلے میں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کی نئی پالیسی تیاری کے آخری مرحلے میں داخل  ہو گئی ، وزارت داخلہ نے مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا ۔ طبی اور سیکیورٹی وجوہات پر شہریوں کو گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کی اجازت ہو گی ۔ پرمٹ کی فیس سے حکومت کو اضافی آمدنی حاصل ہو گی ۔

سینیٹ کمیٹی داخلہ کی سفارش پر ٹینٹڈ گلاس پرمٹ کے لئے باقاعدہ فریم ورک ترتیب دیا گیا ۔ مجوزہ پالیسی کے مطابق طبی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر شیشے کالے کرنے کی اجازت ہوگی ۔کمپنی سے ہی کالے شیشے لگی گاڑیوں کے لیے بھی خصوصی پرمٹ جاری ہو گا ۔

 ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوتے ہی پالیسی سینیٹ کمیٹی کو پیش کی جائے گی ۔ حتمی منظوری کے بعد شہریوں کو قانونی طور پر پرمٹ حاصل کرنے کی اجازت ہو گی ۔

مزید خبریں

Back to top button