سندھ میں جمعتہ المبارک کے موقع پر سکیورٹی سخت کردی گئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر جمعتہ المبارک پر صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ نمازِ جمعہ کے موقع پر تمام مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر مربوط اور فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے

انہوں نے مزید کہا کہ نمازِ جمعہ کے بعد ممکنہ ریلیوں، جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے تھانہ کی سطح پر جامع اور مؤثر انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سیکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کریں،حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے اور موبائل گشت و اسنیپ چیکنگ میں مزید اضافہ کیا جائے،سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کو مؤثر بنایا جائے اور کنٹرول رومز کو ہائی الرٹ رکھا جائے،مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، انٹیلی جنس شیئرنگ اور فالو اپ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button