حکومت کا موجودہ صورتحال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے پر غور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)جیوپولیٹیکل ٹینشن کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کیلئے اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے تجاویز پر ورکنگ تیار کر کے وزیراعظم کو بریفنگ دی جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15 دنوں کے بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، اس طرح پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ کی مسابقت سے ایڈجسٹ کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم معاشی ٹیم کی مشاورت سے قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے، صورتحال سنگین رہنے کی صورت میں وفاقی حکومت کی جانب سے جلد فیصلہ متوقع ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے۔



