قطر سے ایل این جی کی سپلائی جاری ،ایندھن کے متبادل آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیرِ تجارت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہاہے کہ قطر سے آنے والی ایل این جی گیس بدستور قطر ہی سے آئے گی،تاہم ایندھن کے متبادل آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

 پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے و  فاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہاکہ  پاکستان کی برآمدات اور درآمدات کی ذمہ داری شپنگ لائنز پر عائد ہوتی ہے اور انہیں یہ ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔

 ان کا کہنا تھا کہ کنٹینرز، رسک، انشورنس اور لاجسٹکس کی لاگت میں اضافے کے منفی اثرات ابھی سے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جاری صورتحال سے پورا خطہ متاثر ہو رہا ہے کیونکہ یہی راستہ تجارتی اور توانائی کی سپلائی کا اہم روٹ ہے اور خلیجی ممالک سے توانائی حاصل کرنے والے کئی ممالک اس کے اثرات محسوس کریں گے۔

 و فاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہاکہ جتنے بھی ممالک ہیں جن کی خلیجی ممالک سے وابستگی ہے انرجی وسائل کے لیے وہ اس سے متاثر ہوں گے،اس ریجن میں گڈز اور شپمنٹ کو سہولت حاصل تھی،انشورنس اور لاجسٹک کی قیمتوں کے اخراجات کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں،کچھ چیزوں کے متبادل انتظامات ہو سکتے ہیں ،تاہم کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button