گورنر پنجاب کا ایرانی قونصل خانے کا دورہ ، آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت پراظہار افسوس

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)رہبر اعلیٰ ایران، آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت کے بعد ایرانی قونصلیٹ میں تعزیت کے لیے مختلف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

گورنر پنجاب، سردار سلیم حیدر خان نے ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا، جہاں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی، علی حیدر گیلانی بھی ہمراہ تھے،گورنر پنجاب نے قونصل جنرل ایران،مہران مواحدفر سے ملاقات کی اور آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

  انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم اس سانحے پر مشترکہ دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button