پاکستان نےسعودی عرب اور ایران کے درمیان ارینجمنٹ کرائی ، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان،ترکیہ اوردوست ممالک ایران اورامریکاکےدرمیان معاہدےکی کوشش کررہےہیں، پاکستان نےسعودی عرب اور ایران کے درمیان ارینجمنٹ کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راناثنا ء اللہ نے کہا کہ کچھ ممالک منفی کردارادا کر رہے ہیں،ان میں اسرائیل اکیلا تھا،اب بھارت بھی شامل ہے، منفی کردار ادا کرنے والے ممالک چاہتے ہیں کشیدگی برقرار رہے، پاکستان نےایران کو کہا ہے مسلمان ممالک خاص کر سعودی عرب کو ٹارگٹ نہ کریں، پاکستان نےسعودی عرب اور ایران کے درمیان ارینجمنٹ کرائی ہے، ریاض اور تہران کے درمیان معاملات تھمتے ہوئے نظر آ رہے ہیں،پاکستان اورترکیہ قطر،امارات کے درمیان معاہدے کرانے کی  کوشش کر رہے ہیں۔

تیل کی قیمتیں بڑھیں تو معیشتیں دباؤ میں آئیں گی،ہماری جیسی معیشتوں پر زیادہ دباؤ محسوس ہوتا ہے،کوئی ریاست ٹوٹتی ہے تو اس کے دائیں بائیں ممالک کیلئے مختلف قسم کے خطرات ہوتے ہیں۔ وزیراعظم کی ترک صدر سے کل رات حوصلہ افزابات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اسلحہ جہازوں پر بھارت سے آیا،افغانستان میں ہمارا ہدف دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس ختم کرنا تھا،ہماری عسکری قیادت چاہتی تو کابل تک بھی پہنچا جا سکتا تھا،اہداف حاصل کرنے میں افواج کو زیادہ ترددکی ضرورت نہیں پڑی،افغانستان میں تقریباً95فیصد اہداف حاصل کر لیے۔

مزید خبریں

Back to top button