پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)قومی ائیرلائن پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کے لیے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی۔
ذرائع پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے یومیہ ایک پرواز دبئی اور ایک ابو ظبی کے لیے آپریٹ کر رہی ہے۔
ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ریاض اور مدینہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
ذرائع پی آئی اے کے مطابق دمام کیلئے پروازیں بحرین پر میزائل حملے کے بعد فی الحال روک دی ہیں، دمام کیلئے پروازیں جلد بحال ہونے کی امید ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کیلئے پروازیں بحیرہ عرب سے ہو کر یمن کے راستے پہنچ رہی ہیں، یورپ اور کینیڈا کیلئے پروازیں افغانستان کے علاقے واخان اور تاجکستان سے ہو کر جارہی ہیں۔



