ملک بھر میں فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی گئی۔
نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی مہنگی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اضافہ بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول ہوگا۔
نیپرا نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اضافے کا لائف لائن صارفین الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا۔
نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔



