لاہور: مال روڈ پر ہر قسم کے احتجاجی جلسوں پر پابندی عائد

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی اور ٹریفک کے پیش نظر مال روڈ پر ہر قسم کے احتجاجی جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو درپیش مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی کے تحت سیاسی، مذہبی اور دیگر تنظیموں کو مال روڈ پر کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
واضح رہے کہ مال روڈ لاہور کا اہم تجارتی اور سرکاری علاقہ ہے جہاں متعدد سرکاری دفاتر اور حساس تنصیبات قائم ہیں، جس کے باعث یہاں سکیورٹی اقدامات سخت کیے گئے ہیں۔



