بلاول بھٹو زرداری کا حضرت سچل سرمستؒ کے سالانہ عرس پر پیغام

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت سچل سرمستؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر عقیدتمندوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صوفی بزرگ حضرت سچل سرمستؒ کی محبت، اتحاد اور روحانی آزادی کی تعلیمات آج بھی دلوں کو روشن کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سچل سرمستؒ کی تعلیمات انسانیت کو برداشت اور ہم آہنگی کی راہ دکھاتی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سچل سرمستؒ کا پیغام ذات، مذہب اور مسلک کی تقسیم سے بالاتر ہو کر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ انسانیت سب سے بڑی قدر ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ سچل سرمستؒ کے لازوال فلسفے سے رہنمائی حاصل کرے اور ایک پُرامن، جامع اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے عزم کو تجدید کرے۔

مزید خبریں

Back to top button