ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ کے انتظامی حکم کے خلاف سات دن میں جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے انتظامی حکم کے خلاف کیس میں سات دن میں حکام سے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ایم ٹیگ لگانے کے عمل کو فوری روکا جائے تاہم ابھی تک عدالت سے فوری حکم امتناع نہیں مل سکا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ایم ٹیگ تو اسی لئے لگوایا جا رہا ہے تاکہ موٹر وہیکل کا پتہ چل سکے ، یہ آپ کے لئے ہی کیا جا رہا ہے تاکہ موٹروہیکل کو رجسٹر کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا پالیسی کا معاملہ ہے جس کے جواب پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا انتظامی حکم کو قانون میکنزم میں ہونا ضروری ہے ایم ٹیگ کے باعث لوگوں کو بہت زیادہ پریشانی ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button