کراچی: امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج پر سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)کراچی امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پولیس نےتین مقدمات سرکارکی مدعیت میں درج کرلئے۔
مقدمات میں قتل،اقدام قتل دہشتگردی اورہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں،ڈاکس تھانےمیں پولیس انسپیکٹرنند لال کی مدعیت میں درج کیاگیا۔
مقدمہ کےمتن میں کہا گیا کہ امریکی قونصل خانےکےباہراحتجاج کیاگیا،کچھ افراد قونصل خانےمیں گھس گئے،مظاہرین نےوہاں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگانے کی کوشش کی،ہجوم میں شامل چند عناصر نے فائرنگ کی، شرپسندافراد نےٹریفک پولیس چوکی کو آگ لگائی،احتجاج کے دوران ملزمان نے بکتر بند کو بھی جلا ڈالا۔



