لاہور میں مذہبی جماعت کا شہر اعتکاف منسوخ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں مسلسل 35 سال سے منعقد ہونے والا اجتماعی اعتکاف منسوخ کر دیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی حالات کی وجہ سے رواں سال شہر اعتکاف منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر کے کارکن اپنے اپنے شہروں اور دیہات میں معتکف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بڑی تعداد میں معتکفین کا سفر اور ایک جگہ جمع ہونا آسان نہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان کے عوام اس کے محافظ اداروں کی حفاظت فرمائے۔

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے شہر اعتکاف میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں افراد معتکف ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button