برطانیہ سے سکھ یاتریوں کے وفد کی گردوارہ جنم استھان آمد

ننکانہ صاحب(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے 20 رکنی وفد نے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا۔

وفد کی قیادت جسپال کور نے کی، اور وفد کے اراکین نے گوردوارہ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

سکھ یاتریوں نے شاندار مہمان نوازی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان آ کر ملنے والی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی دیکھ کر بار بار یہاں آنے کا دل چاہتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button