پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پی اے اے حکام نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس کو مختلف اوقات میں مختلف  بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ممکنہ طور پر یہ اقدام داخلی سطح پر تکنیکی اور ناگزیر صورتحال کے سبب کیا گیا ہے، اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی روٹ 3 تا 31 مارچ صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان بند رہیں گے، اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود مہیا نہیں ہوگی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے مذکورہ معاملے پرنوٹم جاری کردیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button