بھارت میں جنگی سائرن بج گئے، پاک فضائیہ کے جیٹ طیارے فضاؤں میں بلند!

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)خطے میں جنگ کے بادل انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر گئے ہیں جہاں ایک جانب پاک بھارت بارڈر پر بھارتی فضائیہ کی جارحانہ پروازوں کے بعد امرتسر میں جنگی سائرن بجا کر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، تو دوسری جانب ایرانی سرحد کے ساتھ بلوچستان کے قریب اسرائیلی جنگی طیاروں کی مشکوک پروازوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ پاکستان نے اس دوہری جارحیت کا فوری اور سخت جواب دیتے ہوئے افغانستان پر کارروائی کے لیے تیار اپنی فضائیہ کو فوری طور پر پاک ایران بارڈر پر حفاظتی گشت کا حکم دے دیا ہے، جبکہ سرگودھا اور میانوالی ایئر بیسز کو ہائی الرٹ کر کے دشمن کو کسی بھی مہم جوئی پر عبرتناک انجام کی وارننگ دے دی گئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اسرائیل اور بھارت مل کر پاکستان کو ‘ٹو فرنٹ وار’ (دو طرفہ جنگ) میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں پر پاکستانی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ انکشاف ہوا ہے کہ اس تمام تر کشیدگی کی ڈوریں نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہیں جو نریندر مودی کے ذریعے خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کے زیر زمین اسلحہ خانوں کو تباہ کرنے اور 40 سے زائد اہم کمانڈروں کی ہلاکت کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ چیخ اٹھی ہے۔ سرحدوں پر بڑھتی ہوئی اس کشیدگی، اسرائیلی طیاروں کی آمد اور پاک فضائیہ کی جوابی تیاریوں کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے سنیئر صحافی معظم فخر کا یہ خصوصی وی لاگ دیکھئے

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button