مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان سے اوور فلائنگ، کروڑوں ڈالرز کی آمدن متوقع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایران پر امریکا اور اسرائیل کے جاری حملوں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث افغانستان اور پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ بڑھ جانے کے باعث کروڑوں ڈالرز کی آمدن متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنگی صورتحال کے باعث پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کئی گنا بڑھ گئی۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق موجودہ جنگی صورتحال میں پاکستان اور افغانستان کے کئی فضائی روٹس مصروف ترین کوریڈور کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔

اوور فلائنگ کی درست صورتحال جانچنے کیلئے فلائٹ ریڈار سے لی گئی تصاویر میں پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود میں پروازوں کا واضح رش دیکھا جاسکتا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع نے آمدن بڑھنے کی تصدیق کردی۔

ایک رپورٹ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود سے اوور فلائنگ میں کئی گنا اضافہ ایوی ایشن انڈسٹری کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منافع حاصل کرنے میں مدد دے گا۔

مزید خبریں

Back to top button