پاک ایران سرحد کے قریب چاہ بہار بندرگاہ پر فضائی حملوں کی اطلاعات

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے جنگی طیارے ایران اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع اہم بندرگاہ Chabahar Port کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تاہم اس خبر کی سرکاری سطح پر فوری طور پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

چاہ بہار بندرگاہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں واقع ہے اور اسے خطے میں تجارتی و اسٹریٹجک اہمیت حاصل ہے۔ یہ بندرگاہ نہ صرف ایران بلکہ وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان تجارتی راہداری کے طور پر بھی اہم سمجھی جاتی ہے۔ بھارت نے بھی اس بندرگاہ کی ترقی میں سرمایہ کاری کی ہے تاکہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک زمینی راستہ حاصل کیا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق مبینہ حملوں کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ فضائی حدود کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو اس کے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پہلے ہی بڑھ چکی ہے، جبکہ امریکہ بھی خطے میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ایسے میں کسی بھی قسم کی براہ راست فوجی کارروائی مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

حکام کی جانب سے مزید تفصیلات اور باضابطہ مؤقف کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button