پاکستان کے کئی نیوز چینلز کی نشریات ہیک،اسرائیلی خفیہ ایجنسی’’موساد‘‘کی حمایت میں پیغام نشر

پاکستان سمیت 19ملکوں کی ویب سائٹس کو گوگل اشتہار سے پروموساد مہم کیلئے نشانہ بنایا گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے ایک سے زائد نیوز ٹی وی چینلز کی نشریات ہیک کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی نیوز چینلز کی نشریات ہیک کرکے’’موساد‘‘کی حمایت میں پیغام لگائے گئے۔ذرائع کے مطابق نشریات ہیکن کیساتھ کئی پاکستانی نیوز ویب سائٹس پر گوگل اشتہارات سے ’’پروموساد‘‘مہم چلائی گئی۔

پاکستان سمیت 19ملکوں کی ویب سائٹس کو گوگل اشتہار سے پروموساد مہم کیلئے نشانہ بنایا گیا

پاکستان میں’’پروموساد‘‘مہم کیلئے زیادہ تر میڈیا ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

قبل ازیں پاکستان کے معروف ٹی وی چینل جیو نیوز کو ہیک کرنے کی بار بارکوشش،ہیک کرکے سکرین پر نامناسب پیغام نشر کردیاگیا۔ایم ڈی جیو نیوز اظہر عباس نے اپنے ایکس پر پیغام میں لکھا ہے کہ جیو نیوز جو پاکستان کے سیٹلائٹ پاک سیٹ پر ہےکو نامعلوم ہیکرز کی جانب سے 24گھنٹے سے ہیک کرنے کی اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔کچھ دیر سے جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے،جیو نیوز کی سکرین کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا.اس صورت حال کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے،،،جیو نیوز حکام سے درخواست کرتا ہے کہ اس صورت حال کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button