صدر کی اپیل پر سادگی سے’’ہولی‘‘منانے پرہندو برادری کی حمایت،بلاول بھٹوزرداری کا اظہار تشکر

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہولی کے حوالے سے اپیل پر ہندو برادری کی بھرپور حمایت پر اظہار تشکر

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہندو برادری نے صدر مملکت کی اپیل کی بھرپور حمایت کرکے مادرِ وطن سے محبت کی نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان بھر کی ہندو برادری کو خراج تحسین اور دل کی گہرائیوں سے ہولی کی پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں

رنگوں کا یہ تہوار قومی یکجہتی کے جذبے کے تحت سادگی اور اعتدال کے ساتھ منائیں گے

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کی یکجہتی، باہمی احترام اور تمام مذاہب کے لیے رواداری میں ہے،ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، ہم ارض پاک میں عیدیں اور تہوار ساتھ ساتھ مناتے ہیں،موجودہ چیلنجز کے پیشِ نظر قومی ہم آہنگی، ذمہ داری اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button