پنجاب میں7روزکیلئے دفعہ144نافذ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)حکومت پنجاب نے دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیش نظر صوبہ بھرمیں7روز کیلیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے گلگت اوراسکردو میں کل بند رہیں گے، تمام طلبہ، والدین اورمتعلقہ عملہ جاری کردہ ہدایات پرعمل کریں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے فوری طور پر اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے انٹیلیجنس رپورٹس کےمطابق حساس اجتماعات دہشتگردی کا ہدف بن سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق فرقہ وارانہ کشیدگی اور امن عامہ میں خلل کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے گئے۔ پنجاب میں 4 یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائدکی گئی ہے۔



