آپریشن غضب للحق، پاک فوج کا طالبان کی مرکزی پوسٹ پر کنٹرول، ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)آپریشن غضب للحق، پاک فوج کا طالبان کی مرکزی پوسٹ پر کنٹرول، ویڈیو منظر عام پر آگئی

آپریشن غضب للحق جاری ہے جبکہ افغان طالبان مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے،28فروری2026کو دن کی روشنی میں بہادر پاکستانی جوانوں کی افغانستان میں داخل ہونے کی خصوصی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی فوجی جوانوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کی اور تیزی سے افغان طالبان کی مرکز پوسٹ کی جانب پیش قدمی کی، پاکستانی فورسز کو دیکھتے ہی افغان طالبان فرار ہونے لگے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button