پاکستان دکھ کی گھڑی میں ایرانی قوم کیساتھ کھڑا ہے،صدر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کی دیگر اعلیٰ قیادت کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔اپنے بیان میں صدرمملکت نے کہا کہ ہم ایران کے غم میں برابر کا شریک ہے، ایسے قدآور رہنما کے انتقال پر پوری مسلم دنیا میں گہرائیوں سے احساس کیا جائےگا، اللہ اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش بھی کرتا ہے، روایات کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو ہدف نہیں بنایا جاسکتا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم سید علی خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں، اللہ پاک ایرانی عوام کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید خبریں

Back to top button