پنجاب کےتمام ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو 24گھنٹے ایمرجنسی تیاری اور مکمل فعال حالت میں رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ایمرجنسی وارڈز، آپریشن تھیٹرز، ماہر ڈاکٹرز کی دستیابی، ضروری ادویات اور ٹراما انتظامات ہر وقت مکمل طور پر فعال رہیں گے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ہرانسانی جان کے تحفظ کے لیے ہم مربوط حکمتِ عملی اور فوری ردِعمل کے ساتھ پُرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button