آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نےخطے کو طویل جنگ میں دھکیل دیا،حسن مرتضٰی
خدانخواستہ یہ جنگ ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو گئی تو کون زمہ دار ہو گا؟

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی حسن مرتضی کاایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنائی کی شہادت پر اظہار رنج و غم۔حسن مرتضیٰ نے قرار دیا آیت اللہ خامنائی کی شہادت نےخطے کو طویل جنگ میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہیہود و نصاری کی جارحیت شدید علاقائی کساد بازاری کو ہوا دے رھی ہے،ایران پر بلا اشتعال حملے اور بمباری میں سینکڑوں بچے بھی شہید ہو چکے ہیں،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیر کی طرح ایران پر بھی مجرمانہ خاموش ہیں۔خدانخواستہ یہ جنگ ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو گئی تو کون زمہ دار ہو گا؟۔پاکستان پیپلز پارٹی اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں انکے ساتھ شریک ہے۔



