آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت:کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج، پولیس کی شیلنگ، ہوائی فائرنگ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج شروع ہو گیا۔

کراچی میں مظاہرین کی بڑی تعداد امریکی قونصل خانے کے اطراف جمع ہو گئی، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ شروع کر دی گئی۔

کراچی سلطان آباد سے مائی کولاچی آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیئے گئے، جناح برج سے آنے والا ٹریفک آئی آئی چندریگر روڈ بھیجا جا رہا ہے۔

کراچی کی ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک پارک کٹ سے واپس بھیجی جارہی ہے، احتجاج کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button