شہبازشریف کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس دوران ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد علاقائی کشیدگی کی شدید مذمت کی گئی جبکہ قطر اور خلیجی ممالک پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں قطری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی ، گفتگو میں وزیراعظم نے حالیہ دوحا ملاقات کا حوالہ دیا اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔
پاکستان نے خطے میں امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔



