متحدہ عرب امارات میں ایرانی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی شخص جاں بحق

ابوظبی (جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی سفارتی حکام نے متحدہ عرب امارات میں امریکی بیس پر ایرانی جوابی کارروائی میں پاکستانی شہری کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔

سفارتی حکام کے مطابق ابوظبی میں پاکستانی شہری میزائل کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق ہوا۔

نجی ٹی وی سےگفتگو میں پاکستانی سفارتی حکام کا کہنا تھاکہ پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر اماراتی حکام سے رابطے میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت ظاہر ابھی نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے اور ریاض، دبئی، ابوظبی، بحرین، کویت اور قطر میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Back to top button