سپریم کورٹ کا این اے 251 ژوب کیس کا تحریری فیصلہ جاری ، خوشحال خان کاکڑ کامیاب امیدوار قرار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سپریم کورٹ نے این اے 251 انتخابی عذرداری کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مختصر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل بلوچستان کا 24 نومبر 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ این اے 251 ژوب سے خوشحال خان کاکڑ کو کامیاب امیدوار قرار دیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن انکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے، کیس کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں جے یو آئی ف کے سید سمیع اللہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، پشتونخواہ ملی پارٹی کے خوشخال خان کاکڑ نے جے یو آئی امیدوار کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

خوشخال خان کاکڑ نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم 45 ڈاؤن لوڈ کرکے ٹربیونل میں درخواست دی جس پر الیکشن ٹربیونل نے 10 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، 10 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کو دونوں امیدواروں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

خوشخال خان کاکڑ کا موقف تھا فارم 45 کے مطابق مجھے کامیاب امیدوار قرار دیا جائے جبکہ سمیع اللہ کا موقف تھا سپریم کورٹ میری کامیابی کے نوٹیفکیشن کو برقرار رکھے۔

مزید خبریں

Back to top button