پاکستانی فورسز کی کارروائی پرطالبان شدید بوکھلاہٹ کا شکار، گاڑی چھوڑ کر فرار

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان طالبان کو پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور اب تک افغان طالبان کی درجنوں چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے افغان طالبان شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور اپنی  گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کی گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا اور پاکستانی جوانوں کو افغان طالبان کی جانب سے چھوڑی گئی گاڑی پر چڑھے اور نعرے لگاتے بھی دیکھا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button