ملک بھر میں ڈرونز اُڑانے پر پابندی عائد کردی گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ملک بھر میں ڈرونز اُڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز کی پرواز پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرونز اور یو اے ویز کے استعمال پر فوری پابندی نافذ کردی گئی۔صوبہ سندھ میں ڈرونز، یو اے ویز اور ہیلی کیمز کے استعمال پر60روزکیلئے پابندی عائد  کردی گئی ہے۔پابندی کا اطلاق فوری طور پر پورے صوبے میں ہوگا۔قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار۔سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق  پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے اختیارات دے دیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button