امیربخش بھٹو کی طویل عرصہ بعد بھٹوہاؤس آمد،بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات،داداکے انتقال پر15سال بعدفاتحہ خوانی

لاڑکانہ(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے سابق وزیراعلی سندھ ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش خان بھٹو کی نوڈیرو میں واقع بھٹو ہاؤس آمد۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امیر بخش بھٹو نے ان کے دادا رئیس حاکم علی زرداری کے انتقال پر تعزیت کی۔ امیر بخش بھٹو کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دادا رئیس حاکم علی زرداری کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امیر بخش بھٹو کی ملاقات کے موقع پر نثار کھوڑو، جمیل سومرو، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، عبدالفتح بھٹو، اعجاز احمد لغاری اور اے ڈی بھٹو بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو سے ان کے دادا حاکم زردرای کے انتقال پر تعزیت کی جو 15 برس قبل انتقال کر گئے تھے،ممتاز بھٹو اور بینظیر شہید کے خاندانوں میں کچھ عرصہ قبل اختلافات ختم ہوئے تھے۔ گزشتہ برس بلاول میرپور بھٹو گئے تھے۔یہ بھی واضح رہے کہ امیر بخش بھٹو اپنی جاگیر کیٹی ممتاز بھٹو صدر زردرای کو فروخت کر دی تھی۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری11ستمبر2025کو میرپور بھٹو میں ممتاز بھٹو کی تعزیت کرنے گئے تھے،میرپور بھٹو ممتاز بھٹو کا گاؤں ہے۔



