پاک فوج نے طالبان کی کمرتوڑ دی،274فتنہ الخوارج ہلاک،400زخمی،73پوسٹیں تباہ،پاک فوج کے12جوان شہید

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم دہشتگردوں کی ماسٹرپراکسی ہے، ماسٹرپراکسی رات کوآئی،15سیکٹرزمیں53مقامات پرفائرنگ کی گئی۔

پاکستانی فورسز کے حملوں میں 272فتنہ الخوارج ہلاک اور400زخمی ہوگئے۔دشمنوں کی73پوسٹیں تباہ کردیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان رجیم کے حملے میں پاکستان کے 12سپوت شہید ہوگئے ہیں۔

راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 21 اور22فروری کی رات کوانٹیلی جنس اطلاعات پرفتنہ الخوارج کےٹھکانوں کونشانہ بنایا، پاکستان نےدہشتگردوں کے خلاف ایکشن لیاتھا، طالبان رجیم نےاس کوبنیادبناکرنام نہادایکشن کیا.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 21 اور 22 فروری کی شب پاکستانی افواج نے بارڈر کے قریب فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، افغان طالبان رجیم نے اسے بنیاد بناکل کر سوکالڈ ایکشن کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ  طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر 15 سیکٹرز میں 53 مقامات پر فائرنگ کی گئی، تمام 53 مقامات پر حملوں کو پسپا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایسا بھرپور جواب دیا کہ دنیا نے دیکھا، تمام53 مقامات پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن غضب للحق میں 274 طالبان رجیم کے اہلکار اور خوارج ہلاک، جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  طالبان رجیم کی 74 سے زائد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کی گئیں، طالبان رجیم کی 18 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں ہیں جبکہ دشمن کے 115 ٹینک، بکتربند گاڑیاں تباہ کی جاچکی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق آپریشن میں اب تک پاکستانی فوج کے 12 سپوت شہید جبکہ 27 زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان اور  فتنہ الخوارج کے 22ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ  کابل، پکتیا اور  قندھار میں اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشتگردوں کی پناہ گاہیں اور اسلحہ ڈپو تباہ کیے گئے، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

ڈی جی آئی ایس آر نے کہا کہ  ہماری فضائیہ نے کابل میں انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، کابل کی فضا میں رات کو ہونے والے فائرورکس پوری دنیا نے دیکھے،  قندھار میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو تباہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button