پاکستان نے طالبان کیخلاف’’غضب للحق‘‘کا آغاز کردیا،72طالبان ہلاک ،16افغان چیک پوسٹیں تباہ اور 7 پرقبضہ کرلیا
پاک فضائیہ کے کابل،قندھاراور پکیتا میں حملے،اہم ملٹری تنصیات مکمل تباہ

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)افغان طالبان نے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا، پاک فوج کے غضب للحق کے تحت آپریشن میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اب تک 72 افغان طالبان ہلاک جبکہ متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بناکر تباہ کیا جاچکا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں بتایا کہ افغان طالبان رجیم نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا ہے۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں بڑے ایمونیش ڈپو کو تباہ کر دیا ہے، جبکہ 3 افغان بٹالین اور سیکٹر ہیڈکوارٹرز بھی مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت جوابی حملوں میں 72 افغان خارجی جہنم واصل ہو گئے ہیں اور 120 سے زائد زخمی ہیں۔
پاک فوج نے 16 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں جبکہ 7 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے.
موثر جوابی کارروائی میں 36 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کر دیا گیا۔
پاک فضائیہ نے کابل،قندھاراور پکیتا میں فضائی حملے شروع کردئیے،کابل میں 2بریگیڈ ہیڈ کوارٹر قندھار میں ایک کور ہیڈ کوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ،ایمونیشن ڈیپو، لاجسٹک بیس مکمل تباہ کردئیے
پکتیا میں کور ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا
وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کا فوری اور موثرجواب دیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے کے پی کے مختلف سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر فوری اور موثر جواب دیا جا رہا ہے۔
وزارت اطلاعات افغان طالبان نے چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ میں سرحدی خلاف ورزی کی، پاکستان کے جواب پر افغانستان کو بھاری جانی نقصان ہوا جبکہ متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلا اشتعال افغان جارحیت کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دی رہی ہیں، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نہایت درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جبکہ ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چکوال بھرپور جواب دیا گیا۔



