پی ٹی آئی میں عمران کے علاوہ سب "بے معنی اور بے وقعت” ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان  کے علاوہ سب "بے معنی اور بے وقعت” ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ پختونخوا کی حکومت بانی پی ٹی آئی کے لیے رہائی فورس بنائے گی، لیکن دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند کرنے سے گریز کرے گی اور شہداء کے جنازوں میں شرکت بھی نہیں کرے گی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا: "روزانہ پولیس کی شہادتیں ہو رہی ہیں، زندہ جلایا جا رہا ہے، مگر بانی پی ٹی آئی ترجیح اول اور آخر ہے۔ وزارت اعلیٰ بچاؤ نمبر ٹانگو صوبہ گیا بھاڑ میں، وطن کی سلامتی کی کوئی وقعت نہیں۔”

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "اندر بیٹھے ایک دوسرے کو گالی دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے سارے گروپوں میں ہزاروں اختلاف ہیں، مگر ایک معاملے پر مکمل اتفاق ہے کہ بانی پی ٹی آئی اندر رہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کے ٹکڑوں کی تعداد کسی کو معلوم نہیں، اور باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا دھندہ عروج پر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button