پنجاب کابینہ کیلئے 30 کروڑ روپے کی 28 نئی گاڑیوں کی خریداری کی سفارشات

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ٹرانسپورٹ ونگ نے پنجاب کابینہ کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر سفارشات حکومت کو پیش کر دیں۔
دستاویز کے مطابق پنجاب کابینہ کے لیے 30 کروڑ روپے کی 28 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ٹرانسپورٹ ونگ کی سفارشات میں 2 وزرا کے لیے 4 کروڑ روپے مالیت کی 2 بلٹ پروف گاڑیاں شامل ہیں، بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی اجازت حکومت پہلے دے چکی ہے۔
وی آئی پیز کے لیے27 کروڑ روپے مالیت کی 25 گاڑیاں خریدنےکی سفارشات منظور ہوچکی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے لیے 53 کروڑ روپے کی گاڑیاں خریدی جائیں گی، انسپکیشن ٹیم کے لیےگاڑیوں میں موٹر سائیکلیں بھی شامل ہیں۔
حکام پنجاب حکومت کے مطابق سفارشات کی منظوری کے بعد خریداری کا عمل شروع ہوگا۔



