سندھ حکومت کا اسکولوں کی عمارتوں کے لیے کلر اسکیم کا اعلان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سندھ میں پہلی بار اسکولی عمارتوں کو نمایاں رکھنے کی طرف اہم قدم

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سرکاری اسکولز کی عمارتوں کو مختلف بنانے کے لیے رنگ اسکیم جاری کردی۔

کلر اسکیم جاری کرنے کا مقصد اسکول کی عمارتوں کو باقی سرکاری عمارتوں سے مختلف دکھانا ہے۔

اسکول عمارتوں کو کیٹیگری کے تحت مخصوص اور منظور شدہ رنگ مقرر کیے گئے ہیں۔

گرلز پرائمری اسکولوں کے لیے سفید بنیاد کے ساتھ نمایاں گلابی شیڈ۔ نچلے حصے میں پنک ٹون، ستونوں پر ہلکی رنگین پٹیاں لگیں گی۔

بوائز پرائمری اسکولوں میں سفید بیس کے ساتھ نیلا اور ہلکا نیلا امتزاج کا رنگ ہوگا۔

کو-ایجوکیشن پرائمری اسکولوں میں سبز رنگ بنیادی شناخت کے طور پر رکھا گیا ہے۔

اسی طرح ہائر اسکول سطح پر رنگ مزید نمایاں ہیں۔

گرلز ہائی اسکولوں میں شوخ پنک اوپری حصہ اور ستونوں پر کثیر رنگی افقی پٹیاں رکھی گئی ہیں۔

بوائز ہائی اسکولوں میں گہرا نیلا بالائی حصہ، سبز اور نیلے شیڈز کا امتزاج ظاہر کرنا ہوگا۔

جبکہ کو ایجوکیشن ہائی اسکولوں میں گہرا سبز اوپری حصہ اور اندرونی دیواروں میں سبز اور نیلے رنگ کا توازن برقرار رکھا گیا ہے۔

رنگ اسکیم کا مقصد صرف رنگ کرنا نہیں، بلکہ ایک واضح اور منظم تعلیمی شناخت قائم کرنا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ

اسکولز کی کلر اسکیم ادارہ جاتی شناخت بنے گی۔ سید سردار علی شاہ

صوبے میں تعلیمی عمارتوں کو ایک واضح اور سرکاری پہچان دینے کی کوشش ہے۔ وزیر تعلیم سندھ

اس مقصد کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی جاری کیا گیا ہے جہاں ہر اسکول اپنی کیٹیگری کے مطابق منظور شدہ ڈیزائن دیکھ سکتا ہے۔

اسکول اسپیسیفک بجٹ جاری ہو چکا ہے، اسکول انتظامیہ منظور شدہ ڈیزائنز کے مطابق رنگ کاری کروا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button