سارا’’نزلہ‘‘بیرسٹر گوہرپر،سہیل آفریدی اُدھرپسند نہ اِدھر،علیمہ خانم نے جماعت کو ڈینٹ ڈال دیا،سٹوڈیو1 میں سنسی خیز انکشافات

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرپر سارا’’نزلہ‘‘گرادیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف’’ماحول‘‘بنانا شروع کردیا۔
سینئراینکر پرسن سید عمران شفقت اورسینئر اینکر پرسن امدادسومرو کے پروگرام’’سٹوڈیو1‘‘میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔
سینئر اینکر پرسن امداد سومرو نے کہاعمران خان نے جو ایک نسل تیار کی ہے وہ اپنے مخالفین اور پارٹی کے رہنماؤں کیساتھ ایک جیسا سلوک کررہی ہے۔انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان نے ریحام خان کیساتھ شادی کی تو ریحام خان کو مادر ملت کا درجہ دیاگیااور جب وہی خاتون عمران خان سے الگ ہوگئیں تو ان پر کیچڑ اچھالاگیا۔
سینئراینکر پرسن سید عمران شفقت نے اپنے تجزیے میں کہا علیمہ خان کی پریس کانفرنس نے پاکستان تحریک انصاف میں بہت بڑا ڈینٹ ڈال دیا ہےاور اس سے تباہی پھر جائےگی۔
سید عمران شفقت نے ذرائع کے حوالے سے خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کا بارڈر گرم ہونےوالا ہے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نا تو ادھر والوں کو پسند ہیں اور نا ہی اُدھر والوں کو پسند ہیں۔




