وفاقی آئینی عدالت: جج عامر فاروق کی آنکھوں کی 6/6 بینائی پر دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)وفاقی آئینی عدالت میں جوڈیشل الاؤنس کیس کی سماعت کے دوران جج جسٹس عامر فاروق نے آنکھوں کی 6/6 بینائی کا دلچسپ تذکرہ کیا۔

دو رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ "وکیل صاحب آپ دور سے فائل دکھا رہے ہیں، میری نظر 6/6 نہیں ہے۔” انہوں نے مزید وضاحت کی کہ "نظر 6/6 بھی ہوتی تب بھی دور سے پڑھنا ممکن نہیں، وکلاء دوربین یا ٹیلی سکوپ لے کر دور سے پڑھ سکتے ہوں گے، مجھ سے نہیں پڑھا جائے گا۔”

فاضل جج نے کیس کی نوعیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل الاؤنس کے کیسز کی کئی کیٹیگریز ہیں، اور ایک سماعت میں اتنے طویل کیس کا فیصلہ ممکن نہیں، ہر کیٹیگری کے کیس الگ الگ سنیں گے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button