داجل پولیس چیک پوسٹ خودکش حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) داجل پولیس چیک پوسٹ خودکش حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کے جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھرپور طاقت سے جاری رہیں گی، جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔



