پاک افغان سرحد پر طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان چیک پوسٹ تباہ

خیبر(جانوڈاٹ پی کے)ضلع  خیبر میں پاک افغان سرحد  پر افغان طالبان کی جانب  سے بلا اشتعال  فائرنگ کی گئی جس پر سکیورٹی فورسز  نے فوری  اور مؤثر جواب دیتے ہوئے  طالبان کی جارحیت کو خاموش کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ افغان طالبان نے طورخم اور تیراہ میں پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

ترجمان  وزیراعظم کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز  نے جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپیں سرحدی علاقے کے تین مختلف پوائنٹس پر ہوئیں اور فائرنگ کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ پاک فوج کے تمام جوان محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی کے دوران افغان فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائےگا۔ ان شاء اللہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع کو جاری رکھےگا۔

مزید خبریں

Back to top button