عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات، آنکھ کے علاج اور فیملی امور پر گفتگو

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جیل میں اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل مینوئل کے مطابق منگل کے روز معمول کے مطابق کرائی گئی اور یہ  ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

جیل ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے قبل اپنی فیملی سے بھی ملاقات کی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ اور کل کے پروسیجر سے متعلق دریافت کیا۔

قبل ازیں اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات کرائی گئی اور یہ ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی بھابی اور بھتیجا شامل تھے اور ملاقات میں فیملی معاملات،بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج پربات کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button