بھکر: داجل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی

بھکر(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کے ضلع بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کے مطابق پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے والے دریا کے پل پر واقع پنجاب پولیس کی داجل چیک پوسٹ پر افطار کے وقت حملہ ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت ایک شہری بھی زخمی ہوئے۔
ڈی پی او کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار فہیم اورشہباز شہید ہوگئے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔
ڈپٹی کمشنر احسان علی کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور حملے کے بارے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں



