عمران خان رہائی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی، سہیل آفریدی کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہےکہ عمران خان رہائی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی جس میں تمام ونگز شامل ہونگے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے جا رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں جب عمران خان کی کال آئے تو تمام نوجوان تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان رہائی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی، فورسز مختلف قسم کی ہوتی ہیں، ریلیف فورس، ٹائیگر فورس اورٹاسک فورس بھی ہوتی ہے، یہ فورس تحریک انصاف کے تمام ونگز بشمول وکلا اور انصاف یوتھ پر مشتمل ہوگی۔
سہیل آفریدی آفریدی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں میں سے کوئی ہمارا محسن نہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے عمران خان سے متعلق پمز کی رپورٹس کو جعلی قرار دیکر مسترد کردیا۔



