شوال کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 19 مارچ کو نظر نہیں آئے گا، شوال کا چاند 20 مارچ کو نظرآنے کا امکان ہے اور عیدالفطر 21 مارچ کو ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہوا تھا اور شعبان المعظم کی 29 تاریخ کو ماہ رمضان کا چاند نظر آیا تھا۔



