محبت نے عمر کی دیوار گرا دی: راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم کی نوجوان لڑکی سے شادی، ویڈیو وائرل

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) محبت واقعی اندھی ہوتی ہے۔نہ عمر دیکھتی ہے، نہ رنگ، نہ حیثیت اور نہ ہی سماجی سرحدیں۔ یہ دلوں کی ہم آہنگی اور ذہنی رشتے کا نام ہے جو ہر رکاوٹ کو عبور کر لیتا ہے۔ ایسا ہی ایک حقیقی اور دلچسپ واقعہ راولپنڈی میں سامنے آیا ہے، جہاں النور دواخانہ کے مالک 60 سالہ بزرگ حکیم بابر نے ایک نوجوان لڑکی سے شادی کر لی، اور اس شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کے مطابق حکیم بابر راولپنڈی کے معروف حکیم ہیں اور ان کی عمر تقریباً 60 سال بتائی جا رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکیم بابر اپنی دلہن کو گلاب کے گجرے پہنا رہے ہیں، جبکہ دلہن بھی تصاویر اور ویڈیوز میں انتہائی خوش اور مطمئن نظر آ رہی ہیں۔

اپنی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے حکیم بابر کا کہنا تھا کہ نیت کی سچائی اور رشتے کی شرعی حیثیت، عمر کے فرق سے کہیں زیادہ اہم ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس رشتے کی شروعات محبت کے اظہار سے ہوئیں، پھر باعزت طریقے سے رشتہ طے پایا اور آخرکار انجام نکاح پر ہوا۔

یہ شادی سوشل میڈیا پر مختلف آراء کو جنم دے رہی ہے، جہاں کچھ صارفین اسے سچی محبت کی مثال قرار دے رہے ہیں، تو کچھ عمر کے فرق پر بحث کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button